امریکی بم حملے میں 13 بھارتی مارے گئے‘ داعش سے تعلق تھا: انڈین میڈیا کی تصدیق
نئی دہلی /کابل (آئی این پی) بھارتی میڈیا نے بھی افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی بم حملے میں 13ہندوستانی شہریوں کے مارے جانے کی تصدیق کردی۔ افغان میڈیا نے امریکہ کی جانب سے ”ایم او اے بی“ حملے میں بھارتیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ بھارتی سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں2 بھارتی کمانڈر بھی شامل ہیں جن کی شناخت اللہ گپتا اور محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے بھارت سے داعش میں بھرتی ہونے والے مشتبہ دہشت گردوں کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ شروع کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً2 درجن بھارتی شہریوں نے مشرقی افغانستان میں داعش میں شامل ہوئے جن میں سے 21 کا تعلق ریاست کیرالا سے ہے۔ امریکہ نے 13 اپریل کو پاکستانی سرحد سے قریب ننگرہار میں ”مدرآف آل بمبز“ گرایا تھا۔
بھارتی شہری