ملیریا سے بچاﺅ کا عالمی دن کل منایا جائیگا
جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ملیریا سے بچاﺅ کا دن کل منگل کو منایا جائے گا ۔مقصد عوام میں ملیریا سے بچاﺅ اور اس کے متعلق پیدا شدہ خدشات اور غلط فہمیوں کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ملیریا سے بچاﺅ کے عالمی دن کے حوالے سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، واک،مذاکرے اور مختلف پروگرام ترتیب دیئے جائیں گے جس سے خطاب کے دوران ماہرین صحت ملیریا سے بچاﺅ کی اس کی علامات اور تدارک کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
عالمی دن