وزیراعلیٰ پلنی سلوم کی ملاقات تامل ناڈو کے کسانوں نے نئی دہلی میں جاری احتجاج ملتوی کر دیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) خشک سالی سے فصلوں کی تباہی اور بنک قرضوں کے ستائے تامل ناڈو کے کسانوں نے ڈیڑھ ماہ بعد نئی دہلی کے جنترمنتر پر جاری احتجاج 15 روز کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔ تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ پلنی سوامی نے گزشتہ روز احتجاجی کیمپ لگا کر بیٹھے ان کسانوں کے نمائندوں سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات وزیراعظم نریندر مودی تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ کسان مودی سرکار پر زور دے رہے ہیں کہ ان کے بنک قرضے معاف کئے جائیں۔ احتجاج کیلئے انہوں نے خودکشیاں کرنے والے کسانوں کی کھوپڑیاں ہاتھوں میں لئے رکھیں۔ آدھے سر اور مونچھیں منڈوا دیں اور آج احتجاجاً غلاظت کھانے کا اعلان کر رکھا تھا۔
تامل ناڈو کسان