• news

سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اتریں گے‘ فوج جے آئی ٹی میں قانونی اور شفاف کردار اداکریگی : کور کمانڈر کانفرنس

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) 202 ویں کور کمانڈرز کانفرنس گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں ہوئی۔ اس موقع پر فوجی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق مجوزہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کیلئے اپنے ارکان کے ذریعہ فوج قانونی اور شفاف انداز میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور سپریم کورٹ نے فوج پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ اس پر پورا اترے گی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق کانفرنس میں سپریم کورٹ کی طرف سے پانامہ کیس فیصلے پر جے آئی ٹی کے تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ شرکاءنے آپریشن ردالفساد کا بھی جائزہ لیا۔

ای پیپر-دی نیشن