• news

:::::جلد بازی میں کئے فیصلوں سے وکلا اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے: صدر سپریم کورٹ بار

اسلام آباد/لاہور (بی بی سی+ وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر رشید اے رضوی نے کہا کہ پانامہ فیصلے میں ججوں کی اکثریت نے اس معاملے کی انکوائری کےلئے تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ٹیم کی رپورٹ کا انتظار کیا جانا چاہئے۔ جلد بازی میں کئے گئے فیصلوں سے وکلا اتحاد کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے تحریک چلانے کے اعلان پر ردعمل میں کیا۔ دوسری جانب جسٹس پارٹی نے پانامہ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا بیان واپس نہ لینے پر صدر لاہور ہائیکورٹ بار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ منصف اعوان نے کہا کہ یہ بیان وکلاءبرادری کو تقسیم کرنے کی ایک سازش ہے۔ جسٹس پارٹی کے سربراہ نے خبردار کیا کہ بار کا پلیٹ فارم کسی سیاسی جماعت کا پلیٹ فارم نہیں ہے۔
رشید رضوی

ای پیپر-دی نیشن