• news

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمشن نے عمران اور حمزہ شہباز سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا‘8 مئی کو سنایا جائیگا

اسلا م آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہبازشریف سے متعلق فیصلہ 8 مئی تک محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردارمحمدرضا خان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے عمران اور حمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی ورزی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ حمزہ شہباز کے وکیل نے الیکشن کمشن سے غیر مشروط معافی مانگ لی، عمران کے وکیل کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ ضابطہ اخلاق کے کیسز سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں زیر التوا ہیں لہذا اس کیس موخر کیا جائے ، تحریک انصاف اپوزیشن میں ہے، ایسی صورت حال میں ہم حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان نہیں کرسکتے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ایم این ایز پر پابندی ہے۔

فیصلہ محفوظ

ای پیپر-دی نیشن