• news

بھارت کا ویزے دینے سے انکار، قومی ٹیم ایشین سکواش چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سکواش فیدریشن کے سنیئر نائب صدر ائر وائس مارشل شاہد اختر علوی نے کہا ہے کہ ایشین چیمپئن شپ مےں پاکستانی ٹےم حصہ نہےں لے گی ۔پنجاب سکواش کمپلےکس مےں مےڈےا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپئن شپ کے لئے مےز بان بھارت نے راوےتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی کھلاڑےوں کو وےزے جاری نہےں کئے ۔ ہم نے سکواش فیڈریشن بھارت سے بھی رابطہ کیا ہے لےکن ویزے جاری نہ کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزوں کے اجراءکیلئے آخری دن تک انتظار نہیں کرسکتے بھارت کی جانب سے وےزے نہ دیئے جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کا اہل نہیں ہے۔لہٰذا ٹیم پاکستان ایشین سکواش چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کرے گی ۔ اےک سوال کے جواب مےں ان کا کہنا تھا کہ سکواش کے کھےل کے فروغ کے لئے تمام ایسو سی ایشنزکے ساتھ میٹنگ کی ہے نئے آئیڈےاز سامنے آئے ہےں ۔ ہم اگلے دو سال کی پلاننگ کر رہے ہیں جہاں مسائل ہیں وہاں پر کام کرنے کی ضرورت ہے کھلاڑےوں کا فٹنس لیول بڑھانا چاہتے ہیں کوشش کر یں گے کہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں۔

ای پیپر-دی نیشن