ڈوپنگ پابندی کا خاتمہ : ماریہ شراپووا کل ٹینس کورٹ میں جلوہ گر ہونگی
ماسکو(سپورٹس ڈیسک) روس ٹینس سٹارماریہ شرا پووا ڈوپنگ پابندی ختم ہونے پر کل اسٹٹ گارٹ ویمنز ٹینس ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کریں گی۔شراپووا نے گزشتہ برس جنوری میں منعقدہ آسٹریلین اوپن میں آخری بار حصہ لیا تھا۔مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی تاہم بعدازاں انہوں نے پابندی کے خلاف اپیل کی تھی اور ان کی پابندی میں 9 ماہ کم کر کے 15 ماہ کر دی گئی تھی ان پر عائد پابندی رواں سال اپریل میں اختتام ہوگی اور وہ 26 اپریل کو اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ سے دوبارہ انٹرنیشنل کیریئر شروع کریں گی 29سالہ سابق چیمپئن نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ اپنے فیورٹ ایونٹ کے ذریعے کھیل میں واپسی کر پاﺅں گی۔