یونس خان نے ملک کا نام روشن کیا : وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
لاہور(سپورٹس رپورٹر) یونس خان کو ٹےسٹ کرکٹ مےں دس ہزار رنز مکمل کرنے پر جہاں کرکٹرز سے مبارکبادےں مل رہی ہےں وہےں سےاستدان بھی ان کے گروےدہ نظر آتے ہےں ۔ وزیراعظم نوازشریف نے مایہ ناز بلے باز یونس خان کو 10 ہزار رنز مکمل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ یونس خان نے یہ سنگ میل عبور کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے اورپوری قوم کو آپ کی شاندار کامیابی پر فخرہے۔ ریکارڈ بناناپاکستانی کرکٹرزکے ٹیلنٹ اورسخت محنتی ہونےکاعملی نمونہ ہے ، قوم کو ان کے اس اعزار پر فخر ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھی یونس خان کو مبارکباد دی۔