سندھ اسمبلی میں یونس خان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد منظور
کراچی (آن لائن) دس ہزار رنز مکمل کرنے پر یونس خان کو خراج تحسین پیش کرنےکی قرارداد متفقہ طور پر سندھ اسمبلی میں منظور کرلی گئی۔قرارداد خرم شیرزمان نے ایوان میں پیش کی اور کہا کہ ٹیسٹ کرکٹریونس خان پہلے پاکستانی ہیں جنہوں نے دس ہزار رنز مکمل کئے اور وہ ہم سب کے ہیرو ہیں۔