فیکٹری ملازمین پر مالک کے تشدد کی ویڈیو وائرل وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا، رپورٹ طلب
کراچی ( آن لائن) کراچی میں فیکٹری مالک کی ملازمین مرد اور خواتین پر بدترین تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مالک کس طرح اپنی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مالک نے خاتون مزدور پر بھی تھپڑوں کی بارش کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کراچی میں فیکٹری مالک کا مزدوروں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری لیبر سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔