• news

مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بگاڑنے کی بھارتی سازشیں ناکام ہونگی: عبدالرحمان مکی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) دفاع پاکستان کونسل و جماعۃالدعوۃ کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ ہندوانتہاپسند تنظیمیں مقبوضہ جموں میں مسلمانوں کو زبردستی ہجرت پر مجبور کر رہی ہیں۔ منصوبہ بندی کے تحت آبادی کا تناسب بگاڑنے کی سازشیں کشمیری قوم کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ جموں کشمیر میں معصوم طلباء پر گولیاں برسانے سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی کچلناممکن نہیں۔ نام نہاد انتخابی ڈرامہ کی ناکامی پر بی جے پی سرکار شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مسلمانوں پر حملوں کیلئے آر ایس ایس اور بی جے پی جیسی تنظیموں کے اہلکاروں کو شہ دی جارہی ہے۔ کارکنان و ذمہ داران کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کشمیریوں نے بھارت کا غاصبانہ قبضہ مسترد کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں عام کشمیریوں کے بعد اب طلباء و طالبات بھی سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے اور بھارتی فورسز کیخلاف احتجاج کے دوران اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر شہادتیں پیش کر رہے ہیں۔ لیکن پاکستانی حکمرانوںنے بھارتی ظلم و بربریت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ یہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے‘ حکومت پاکستان کو کھل کر مظلوم کشمیریوں کی مددوحمایت اور انڈیا کی ریاستی دہشت گردی کو بین الاقوامی سطح پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن