بلوچستان کا پہلا سائبر کرائم ملزم کو دس سال قید‘ ایک لاکھ جرمانہ
کوئٹہ(اے این این) بلوچستان کی تاریخ کا پہلا سائبر کرائم کیس میں عدالت نے ملزم مصطفی علی کو دس سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔گزشتہ روز سیشن کورٹ میں جج جناب راشد محمود کی عدالت میں سائبر کرائم کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر سائبر کرائم کے متعلق ملزم کیخلاف ثبوت بھی پیش کیے ثبوت پیش ہونے پر عدالت نے ملزم کو 10سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی واضح رہے کہ ملزم سحر این جی او میں ملازم تھا ۔سوشل میڈیا کے ذریعے اسلام آباد کی سرکاری لیڈی آفیسر کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا تھا۔اس موقع پر متعلقہ خاتون آفیسر نے کہاکہ معزز عدالت نے جو فیصلہ کیا وہ خوش آئند ہے کیونکہ اس طرح بلیک میلنگ کرنیوالے افراد کیخلاف کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔