• news

سینٹ میں خوا تین کی مخصوص نشستوں کیلئے سیاسی جماعتوں میں اتفاق نہ ہو سکا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ سیاسی جماعتیں ایک بار پھر سینٹ انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر متفق نہ ہو سکیں۔ وزیرقانون نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں سے سینٹ انتخابات کا طریق کار تبدیل کرنے کیلئے تجاویز مانگی ہیں۔ آج ذیلی کمیٹی سے منظوری کے بعد مرکزی کمیٹی کو ڈرافٹ بھجوایا جائے گا۔ منظوری کے بعد سینٹ اور قومی اسمبلی میں بل پیش کیا جائے گا۔ ڈرافٹ الیکشن ایکٹ 630 تجاویز کے جائزے کے بعد بنایا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن