بلوچستان:بیورو کریسی کی مداخلت صوبائی وزیر اسلم بزنجو نے محکمہ خزانہ کا قلمدان احتجاجاً واپس کردیا
کوئٹہ (آن لائن) نیشنل پارٹی کے صوبائی وزیر زراعت سردار اسلم بزنجو نے بیورو کریسی کی بیجا مداخلت پر محکمہ خزانہ کا قلمدان احتجاجاً واپس کردیا اور کہا کہ بیورو کریسی اور محکمہ پی اینڈ ڈی کی محکمہ خزانہ میں بیجا مداخلت کے باعث محکمہ خزانہ کو چھوڑا، خود غلط کام کروں گا اور نہ کسی کو کرنے دوں گا، استعفیٰ وزیراعلیٰ کو ارسال کردیا۔ انہوں نے آن لائن کو بتایا کہ بجٹ بنایا جارہا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں اعتماد میں نہیں لیا جارہا اور ہمیں معلوم ہے کہ اس وقت بیورو کریسی کرپشن کرنے کے لئے ہمیں استعمال کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو فون کیا کہ محکمہ خزانہ میں تین افسروں کو ٹرانسفر کیا جائے، اس پر اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔ اب کسی بھی صورت محکمہ خزانہ کا قلمدان نہیں لوںگا۔