• news

دبئی: تین پاکستانیوںکوساتھی سے زیادتی کے جرم میں 3 سال قید کی سزا

دبئی (نیٹ نیوز) دبئی کی عدالت نے ہم کمرہ ساتھی کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والے 3 پاکستانیوں کو جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ متحدہ عرب امارات کے ’دی نیشنل‘ کی رپورٹ کے مطابق مجرموں نے 17 جنوری 2016ء کو اپنے ہم کمرہ ساتھی پر اس وقت حملہ کیا جب وہ دبئی کے جیبل علی بندرگاہ پر مزدوروں کی رہائش گاہ میں سورہا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 19، 21 اور 30 سالہ مجرموں نے جس وقت جرم کا ارتکاب کیا اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے۔ انہوں نے اپنے سوئے ہوئے ہم کمرہ ساتھی کو جگایا اور اس پر قابو پانے کے بعد اسے بدفعلی کا نشانہ بنایا۔ تحقیقات کے دوران تینوں افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جبکہ مئی 2016ء میں دبئی کرمنل کورٹ میں بھی پہلی سماعت میں ہی وہ مجرم ثابت ہوگئے۔ تینوں مجرمان کو سزا بھگتنے کے بعد متحدہ عرب امارات سے بے دخل کردیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن