• news

ایک ہفتے میں نواب لغاری کو بازیاب کرایا جائے: اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(آن لائن) تھانہ لوئی بھیر کے علاقے سواں گارڈن سے اغواء ہونیوالے سابق مشیر وزیراعلیٰ سندھ نواب لغاری کی عدم بازیابی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی، درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر قاسم عباسی عدالت میں پیش ہوئے دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ کئی دن گزرنے کے باوجود پولیس بازیاب کروانے میں ناکام رہی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر ساڑھے سات ارب روپے ضائع ہوا یہ بھی پتہ نہیں چل سکا گاڑی کا نمبر کیا ہے اگر ایسے ہی شہری اغوا ہوتے رہے تو آئی جی، ایس ایس پی اور سیکرٹری داخلہ کی کوئی ضرورت نہیں ایک ہفتے میں مغوی کو بازیاب کر وایا جائے ورنہ سیف سٹی بند کریں گے آئندہ سماعت پر سیکرٹری داخلہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں اور تفتیشی رپورٹ جمع کروائے جس کے بعد کیس کی سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن