بصیرپور، مریدکے: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ لڑکی اور نوجوان کی خودکشی
لاہور (نامہ نگاروں سے) گھریلو حالات سے دلبرداشتہ نوجوان اور لڑکی نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی۔ بصیرپور سے نامہ نگار کے مطابق نواحی آبادی پیر کوٹ کا کاشتکار نذیر کھیتوں میں گیا ہوا تھا جس کی 25 سالہ بیٹی گلزار بی بی گھر پر اکیلی تھی جس نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولی کھا لی۔ دوپہر کو نذیر گھر واپس آیا تو گلزار کی طبیعت خراب تھی جسے رورل ہیلتھ سنٹر لے آیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ مریدکے سے نامہ نگار کے مطابق محلہ احمد پورہ کے بیس سالہ نوجوان حامد نے گھریلو ناچاقی سے دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں نگل لیں اور خالق حقیقی سے جاملا۔ متوفی محنت مزدوری کرتا تھا۔