افغان فورسز کا زیرحراست بچوں اور قیدیوں پر تشدد بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
کابل (رائٹرز) اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز کی طرف سے زیرحراست افراد سے بدسلوکی اور تشدد بڑھ رہا ہے۔ افغان صدر غنی کے وعدے کے باوجود معاملہ سلجھ نہ سکا۔ پولیس، انٹیلی جنس اور فوجی بھی قیدیوں پر تشدد میں ملوث ہیں۔ بچوں پر بھی تشدد کیا جاتا ہے۔ بجلی کے جھٹکے لگانے سمیت دیگر حربے استعمال کیے جاتے ہیں۔