ترک فورسز کا علیحدگی پسند تنظیم کے 40دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
انقرہ (آئی این پی ) ترک سیکورٹی فورسز نے فوجی کاروائیوں میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے ‘‘ کے 40 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک فوجی حکام کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم’’پی کے کے ‘‘ کیخلاف آپریشنز میں گزشتہ 5 دنوں میں 40 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔