• news

امریکہ سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر شمالی کوریا کے خلاف کارروائی سے باز رہے: چینی صدر

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے معاملے میں تحمل سے کام لیں۔انھوں نے یہ بات امریکی صدر کی جانب سے کی جانے والی ٹیلیفون کال پر ان سے گفتگو کے دوران کہی۔چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر کو خبردار کیا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظوری لیے بغیر کسی بھی کارروائی سے باز رہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین پرامید ہے کہ فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں گے اور کسی بھی ایسی حرکت سے گریز کریں گے جس سے جزیرہ نما میں پہلے سے تنا ئوکا شکار حالات مزید خراب ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن