• news

پیرس: صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلہ کے بعد احتجاج، متعدد گاڑیاں نذر آتش، کئی افراد گرفتار

پیرس (آن لائن+بی بی سی) فرانس میں صدارتی انتخابات کے بعد پیرس میں مظاہرین نے احتجاج کے دوران متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی۔ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے کے نتائج سامنے آنے کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ مظاہرین نے قوم پرست امیدوار ماری لی پین کی امیگریشن اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی۔ مشتعل مظاہرین نے متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی جبکہ پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔ سابق صدر اولاند نے کہا میکرون کو دوسرے مرحلے میں ووٹ دوں گا، لی پین فرانس کے لئے خطرہ ہیں۔امینیول میکروں کا کہنا تھا کہ ’مجھے امید ہے کہ میں آئندہ دو ہفتوں بعد آپ کا صدر ہوں گا۔ میں فرانس کے تمام لوگوں کا صدر بننا چاہتا ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن