سوات: خواجہ سرائوں کیخلاف آپریشن موخر نکالنے کا فیصلہ ملتوی، پولیس کو روک دیا گیا
پشاور ( آن لائن)سوات میں خواجہ سرائوں کے خلاف آپریشن اور انہیں نکالنے کا فیصلہ موخر کردیاگیا ہے قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے احکامات کی روشنی میں سوات سے خواجہ سرائوں کو نکالنے کا فیصلہ ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ سوات پولیس نے خواجہ سرائوں کو دو دن کے اندر اندر سوات چھوڑنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم پولیس کو خواجہ سرائوں کے خلاف آپریشن سے روک دیاہے۔