سندھ ہائیکورٹ کا شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے مجرموں کی اپیل سننے سے انکار
کراچی(آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں قائم اپیلیٹ بینچ نے معروف شاہ زیب قتل کیس میں سزائے موت پانے والے ملزم شاہ رخ جتوئی ودیگر کی سزائے موت کے خلاف اپیل کی سماعت سے انکار کرتے ہوئے سماعت 8 مئی تک ملتوی کردی۔ وکیل صفائی فاروق جمعہ نائیک نے موقف اختیار کیا کہ شاہ رخ جتوئی کی عمر سے متعلق درخواست پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔