• news

لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ہٹانے سے متعلق درخواست نمٹا دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد ہٹانے کیلئے دائر درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا سے توہین آمیز مواد نہیں ہٹایا جا رہا لہٰذا عدالت وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پی ٹی اے کو توہین آمیز مواد ہٹانے کا حکم دے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پہلے ہی توہین آمیز مواد ہٹانے کے معاملے پر کام کر رہی ہے اور بہت سارا مواد ہٹایا بھی جا چکا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن