• news

ماریہ شراپووا کی 15 ماہ کی پابندی ختم ہوگئی

سٹٹ گارٹ(سپورٹس ڈیسک)روسی حسینہ ماریہ شراپووا کو ٹینس کھیلنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ شراپووا کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 15 ماہ پابندی کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کی اجازت مل گئی ہے اور وہ جرمنی میں ہونےوالے ٹینس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری کے تحت شرکت کریں گی۔خیال رہے کہ ماریہ شراپووانے مارچ 2016 ءمیں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ان پر 2 سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ اپیل کے بعد اس پابندی کو 15 ماہ پر محیط کردیاگیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن