قائداعظم گیمز : بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس تائیکوانڈو، جوڈو، کراٹے، ریسلنگ، ووشو کے ٹرائلز
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے دوسری قائد اعظم گیمز کےلئے ٹرائلزکا انعقاد نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں کیا گیا ،ٹرائلز میں 28گیمز کے 1775کھلاڑیوں کو منتخب کر لیا گیا ہے ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ذوالفقار احمد نے مختلف کیمپس میں ہونے والے ٹرائلز کا دورہ کیا ہے ،نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم ہال میں بیڈمٹن ، ٹیبل ٹینس ، لان ٹینس ، تائیکوانڈو ، جوڈو ، کراٹے ، ریسلنگ میٹ،اورووشو کے ٹرائلز منعقد کئے گئے جس میں پنجاب کے تمام اضلاع سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ہے۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہاکی ،پنجاب سٹیڈیم میں فٹ بال ،سٹیٹ آف دی آرٹ سوئمنگ پول پر سوئمنگ کے ٹرائلز ہوئے۔ سکواش کے ٹرائلز میاں میر سکواش کمپلیکس ،نیٹ بال اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز اولڈ ہیلے کالج پنجاب یونیورسٹی میں ہوئے ہیں،والی بال کے ٹرائلز پنجاب سٹیڈیم اور اتھلیٹکس کے ٹرائلز واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں ہوئے ہیں ۔اتھلیٹکس کی مرد وخواتین میں 350کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے، بیڈمنٹن میں 94،باکسنگ 47،فٹ بال 200،ہاکی 315،جوڈو 77،کراٹے 130،سکواش 7، سوئمنگ 60،ٹیبل ٹینس 60،تائیکوانڈو 172، ٹینس 25، والی بال80،ریسلنگ34،ویٹ لفٹنگ 42، ووشو 56اور نیٹ بال میں26کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔دوسری بین الصوبائی قائد اعظم گیمز کےلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی جانب سے ہونے والے ٹرائلز میں پنجاب کے تمام اضلاع سے 1775کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے۔ 26اپریل سے تمام کھلاڑیوں کو سپورٹس بورڈ پنجاب کے کوچز کیمپس میں ٹریننگ دیں گے، تربیتی کیمپ 26اپریل سے 3مئی تک جاری رہیں گے۔