• news

حکومت موسیقار وجاہت عطرے کے مفت علاج کا اہتمام کرے : فنکاروں کی اپیل

لاہور(کلچرل رپورٹر) نامور گلوکاروں اور سازندوں نے حکومت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ فالج کے مرض میں مبتلا موسیقاروجاہت عطرے کے مفت علاج معالجے کااہتمام کرے ۔گلوکار انوررفیع ،ترنم ناز،غلام عباس ،شمسہ کنول ،نغمہ نگا رالطاف باجوہ ،کامیڈین نثاربٹ، شو آرگنائزر زاہدخان اوردیگرموسیقی سے افرادکاکہناتھاکہ وجاہت عطرے نے چالیس برس تک فن کی خدمت کی ۔ان کے کریڈٹ میں دوسوسے زائدفلمیں شامل ہیں۔ان کے تخلیق کردہ لاتعدادنغمات سپرہٹ ہوئے تاہم فلمی حالات کے پیش نظروہ ایک عرصے سے بے روزگارہیں۔اسی پریشانی کے عالم میں انہیں فالج کااٹیک ہوا۔وہ علامہ اقبال ٹاﺅن کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل ہیں جہاں انکے علاج معالجے کابل بہت زیادہ ہوچکاہے جسے وہ ادانہیںکرسکتے لہٰذ اپنجاب حکومت سے اپیل ہے کہ وہ ماضی کی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے۔وجاہت عطرے کی بھی مالی امدادکرے اورانکاعلاج مفت کرائے۔

ای پیپر-دی نیشن