فلمساز چودھری اعجاز کامران کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(کلچرل رپورٹر)پاکستان فلم ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن کے چیئرمین اورفلمسازچودھری اعجاز کامران کے اعزازمیں کینیڈامیں تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ وہ کینیڈاکے ایک ماہ کے دورے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ان کے اعزازمیں”ایک شام فلم انڈسٹری کے نام“کے عنوان سے تقریب کااہتمام کیاگیا۔تقریب میں کے مہمان خصوصی چودھری اعجازکامران اورصدارت معروف موسیقارسہیل رعنا نے کی۔ جس میں ہدایتکارعاشرعظیم نے بھی شرکت کی جبکہ گلوکارمحسن عباس شوکت نے اپنی آوازکاجادوجگاکرسماں باندھ دیا۔تقریب میں پاکستانی کیمونٹی نے کثیرتعدادمیں شرکت کی جس میں عشائیے کااہتمام بھی کیاگیا۔