ریلوے نے راولپنڈی تا کراچی ’’پاکستان ایکسپریس ٹرین‘‘ نئی سستی ٹرین سروس متعارف کرادی
راولپنڈی (آئی این پی ) عوام سے بہترین ، محفوظ ، آرام دہ اور تیز فتار سفری سہولیات کی فراہمی کاوعدہ پورا کرتے ہوئے پاکستان ریلوے نے ’’پاکستان ایکسپریس ٹرین‘‘ کے نام سے نئی ٹرین سروس متعارف کرا دی ہے۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بدھ کو راولپنڈی ریلوے اسٹیشن سے نئی ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ ٹرین راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کاکراچی کے درمیان آپریٹ ہو گی جو پنجاب اور سندھ کے سفری رابطوں کوعوام کے لئے سہل بنائے گی۔ پاکستان ایکسپریس ٹرین 19 بوگیوں پر مشتمل ہو گی۔