ناقص صفائی اور دیگر وجوہات پر 2فیکٹریاں، ٹولنٹن مارکیٹ میں 2دکانیں سیل
لاہور (کامرس رپورٹر) وزیر اعلی ٰ پنجا ب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈائون جاری ہے۔ ٹولنٹن مارکیٹ سپیشل آپریشنز ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ببلو چکن شاپ اور لالہ ظفر چکن شاپ کو ہدایات پر عمل نہ کرنے، ناقص صفائی اور کون سسٹم استعمال نہ کرنے پر سیل جبکہ ملک شاہد اور فائن پولٹری کو جرمانہ کیا۔ ای بلاک جوہر ٹاؤن میں لائکا نامی فیکٹری جبکہ ٹیکسالی گیٹ میں شہزاد سوڈا واٹر فیکٹری کو سیل کر دیا گیا۔ڈایریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدرنے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئس کریم فیکٹری بغیر لائسنس کام کر رہی تھی اور ناقص، مضر صحت اجزاء کے استعمال سے آئس کریم تیار کی جا رہی تھی۔