• news

پاکستانی سرحد کے قریب جھڑپ‘ 10 ایرانی گارڈ ہلاک‘ 4 زخمی

تہران (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) مسلح افرادسے جھڑپ میں ایران کے 10 سرحدی گارڈز جاںبحق ہوگئے۔ پاکستانی سرحد کے قریب ایران کے صوبے سیستان میں مسلح افراد اور ایرانی گارڈز کی جھڑپ ہوئی جس میں 8 ایرانی گارڈز جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔ واضح رہے جولائی 2016ءمیں بھی پاکستان کے ساتھ سرحدی علاقے میں 4 ایرانی گارڈز مارے گئے تھے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکنھنے والا جیش الجہاد گروپ مسلسل اسی طرح کے حملوں میں ملوث رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن