پانامہ‘ نیوز لیکس کا مقصد عدم استحکام‘ سول ملٹری تعلقات خراب نہیں ہونے دینگے: احسن اقبال
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہاہے کہ سول ملٹری تعلقات کو خراب نہیں ہونے دینگے ٗ ملکی ہم آہنگی کیلئے وزیر اعظم اہم اقدامات اٹھائینگے ۔وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک انٹرویو میں کہا دھرنے کے دنوں میں پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا تھا وہ چڑھائی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا (ن )لیگ مخالف ووٹ کو پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی اپنی طرف کرنا چاہتی ہے ٗوقت سے پہلے گرمی کی لہر آئی اس لیے لوڈشیڈنگ کا مسئلہ ہوا۔احسن اقبال کے مطابق لیاقت جتوئی نے پارٹی سے غداری کی تھی ۔پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی میں مقابلہ ہے کہ ن لیگ کا اصل مخالف کون ہے؟ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں عمران خان شیخ رشید سے مشاورت کے بعد فیصلے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیوز لیکس، پانامہ لیکس کا مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے، سول ملٹری تعلقات کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔