کام کے دوران تحفظ اور صحت کا عالمی دن کل منایا جائیگا
لاہور ( این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کام کے دوران تحفظ اور صحت کا دن (ورلڈ ڈے فار سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایٹ ورکس) کل بروز جمعہ 28اپریل کو منایا جائے گا۔ یہ دن منانے کا مقصد عوام الناس میں سرکاری و غیر سرکاری، نجی وصنعتی اور دیگر اداروں میں دوران ڈیوٹی اور فرائض کی سرانجام دہی کے اوقات میں اپنی جان و مال کے تحفظ اور صحت عامہ کی حفاظت کے بارے میں شعور بیدار کرنا ہے۔