چیئرمین ریڈکریسنٹ ڈاکٹر سعید الٰہی کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) گزشتہ تین سالہ بہترین خدمات پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی سفارش پر صدر مملکت ممنون حسین نے چیئرمین پاکستان ریڈکریسنٹ ڈاکٹر سعید الٰہی کو بحیثیت چیئرمین آئندہ تین سال کیلئے مزید توسیع دے دی۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز اینڈ ریگولیشنز کی جانب سے باضابطہ نوٹییکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ ڈاکٹر سعید الٰہی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحیثیت چیئرمین صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کے اعتماد پر پورا اُترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔