• news

سی پیک منصوبے سے خطے میں سلامتی کی صورتحال مستحکم ہوگی: چینی ذرائع ابلاغ

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی عوام چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے آغاز کے بعد اپنی زندگیوں میں نمایاں تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں۔ چائنہ ریڈیوانٹرنیشنل سے نشر کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے منسلک کئی منصوبوں پر اربوں ڈالر خرچ کیے جا رہے ہیں جن میں چینی شہر کا شغر کو پاکستان کی جنوب مغربی گوادر کی بندرگاہ سے منسلک کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بھی شامل ہے۔رپورٹ میں کہاگیا ہے چینی کمپنیاں `13 سو کلومیٹر طویل شاہراہ قراقرم کی توسیع اور بہتری کے لئے بھی کام کررہی ہیں جو چین اور پاکستان کو قراقرم کے پہاڑوں سے ملاتی ہے۔ سی پیک منصوبے سے خطے میں سلامتی کی صورتحال مستحکم ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن