چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اجلاس، 49 سینئر افسروں کو ترقی دیدی گئی
لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) کی زیر صدارت سینئر سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں واپڈا کے 49 سینئر آفیسرز کو اگلے عہدوں پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ممبرز واپڈا نے شرکت کی۔ جنرل منیجر (واٹر) کے عہدے پر 3آفیسرز کو ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ اِن آفیسرز میں سرفراز نصیر، اشتقاق احمد کوکب اور محمد شبیر شامل ہیں۔ جنرل منیجر (ہائیڈل) کے عہدے پر ایک آفیسر کو ترقی دی گئی۔ اس عہدے پر ترقی پانے والے آفیسر طارق محمود ہیں۔ چیف انجینئر (واٹر) کے عہدے پر 26 آفیسرز کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ ان آفیسرز میں سید طاہر منظور، امین الحق، محبت خان، محمد امین، بختاور خان، افتخار الحق، غلام مرتضیٰ ڈھڈی، محمد رفیع، جاوید اختر لطیف، ظفر مشتاق، اعجاز احمد پتافی، محمد الطاف حسین بھٹی، فیاض شاہد، عنایت علی چوہدری، شاہد محمود، محمد بلال کریمی، محمد انصر وڑائچ، ثاقب ضیائ، اشوک کمار، محمد علی شیخ، نعیم عارف ارائیں، فرید احمد مغل، کوڑومل جی ڈوڈائی، خالد حسین خالد، شام داس وسوانی اور مصدق علی اغیم شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل / چیف انجینئر (ایگریکلچر) کے عہدے پر آفیسر اعجاز جاوید کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ چیف انجینئر (ہائیڈل) کے عہدے پر 9 آفیسر کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ اِن آفیسرز میں تاثیر اقبال، آصف جان، محمد خالد، حاجی محمد، مظفر خان، جوہر علی، شیخ عظمت حیات، خاور نذیر اور سید اقبال مہدی شامل ہیں۔ڈائریکٹر جنرل( فنانس)کے عہدے پر 2 آفیسرز کو ترقی دی گئی، جن میں فرخ سعید اور سید عرفان حسین رضوی شامل ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل (ایڈمنسٹریشن) کے عہدے پر ایک آفیسر کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والے آفیسر اسد عتیق بابری ہیں۔کنسلٹٹ کے عہدے پر5 ڈاکٹرز کی ترقی کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں ڈاکٹر خالد رفیق، ڈاکٹر عثمان نذیر، ڈاکٹر محمد اشرف چوہدری، ڈاکٹر حبیب اللہ عباسی اور ڈاکٹر ایاز سعید ملک شامل ہیں۔ سینئر پرنسپل میڈیکل آفیسر کے عہدے پر ایک ڈاکٹر احسان الحق کی ترقی کی منظوری دی گئی۔