• news

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج اور پنجاب آئی ٹی بورڈ میں مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط

لاہور (کامرس رپورٹر) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے پنجاب ٹیکنالوجی انفرمیشن بورڈ کے ساتھ ایک مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت ایس ای سی پی پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو کارپوریٹ ڈیٹا فراہم کرے گا جو حکومت پنجاب کے بزنس رجسٹریشن پورٹل کے لئے استعما ل کیا جاسکے گا۔وڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہونے والی اس تقریب میں ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی اور پنجاب ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمتی یاداشت کے تحت پنجاب انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے بزنس رجسٹریشن پورٹل اور ایس ای سی پی کے ای سروسز سسٹم کے مابین ایک آن لائن انٹر فیس قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے انفرمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ایس ای سی پی کے کمپنیوں کی رجسٹریشن کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے گا۔

ای پیپر-دی نیشن