• news

سینٹ قائمہ کمیٹی تجارت کا ٹی ڈیپ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ء سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر شبلی فراز نے کمیٹی کی ہدایات کے باوجود وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کے بیرون ملک دوروں میں ممبران کمیٹی کو شامل نہ کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک دوروں سے حاصل مقاصد سے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا جانا چاہیے ۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ تجارتی خسارے میں اضافہ ہورہا ہے ۔ زرعی شعبہ تباہی کے دہانے پر ہے صنعتیں بند ہو رہی ہیں ، کسان تباہ ہو رہے ہیں اور غربت بڑھ رہی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن