• news

بیماریوں کا ڈیٹا تیار کرنے میں پبلک ہیلتھ ایجنسی کلیدی کردار ادا کرے گی: خواجہ سلمان

لاہور (کامرس رپورٹر) وزےر سپےشلائزڈ ہےلتھ کےئر اےنڈ مےڈےکل اےجوکےشن خواجہ سلمان رفےق نے کہاہے کہ صحت عامہ کو بہتر بنانے، وبائی اور موسمی بےمارےوں کے پھےلنے سے پہلے ان کی پےش گوئی، ارلی ڈےزےز وارننگ سسٹم ، ڈےزےز سروےلنس اور معاشرے مےں پائی جانے والی بےمارےوں کے اعداد و شمار کا ڈےٹا تےار کرنے مےں پنجاب پبلک ہےلتھ اےجنسی کلےدی کردار ادا کرے گی، انہوں نے ےہ بات پنجاب پبلک ہےلتھ اےجنسی کی پالےسی اےنڈ ڈےزائن کے بارے مشاورتی سےمےنار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، سےمےنار مےں صوبائی وزےر پرائمری اےنڈ سےکنڈری ہےلتھ خواجہ عمران نذےر ،نجم احمد شاہ ،ہےلتھ علی جان خان، ترکی کے ماہر ڈاکٹر حسن کاگل اور انکی ٹےم ممبرز اور دےگر ماہرےن نے شرکت کی، صوبائی وزےر خواجہ عمران نذےر نے کہا کہ بےمارےوں کی روک تھام اور صحت مند معاشرے کا قےام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور صرف حکومت پر ساری ذمہ داری ڈالنے کی بجائے معاشرے کو بھی اپنے فرائض کا احساس کرنا چاہےے ۔

ای پیپر-دی نیشن