پاکستان میں بچوں کی سالانہ 27فیصد اموات کو حفاظتی ٹیکوں سے روکا جاسکتا ہے: ماہرین
لاہور (کامرس رپورٹر ) پاکستان میں بچوں کی سالانہ 27فیصد اموات کو حفاظتی ٹیکہ جات سے روکا جاسکتا ہے، حفاظتی ٹیکہ جات سے دنیا بھر میں سالانہ تقریباً30لاکھ اموات کو روکا جاتا ہے لیکن پاکستان میں 5سال سے کم عمرکے 27 فیصد بچوں کی اموات ان بیماریوں سے ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہارماہرین امراض اطفال نے حفاظتی ٹیکہ جات کے عالمی ہفتے کی مناسبت سے پریس بریفنگ کے دوران کیا۔