ایشین چیمپئن شپ : پاکستان کے 2 پہلوانوں کو بھارتی ویزا نہ ملا
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )ایشین چیمپئن شپ کے لیے پاکستان کے دو پہلوانوں کو تاحال ویزوں کا اجراءنہیں ہوسکا ایونٹ میں شرکت مشکوک ہوگئی ۔ اایونٹ دس سے پندرہ مئی تک نئی دہلی میں ہوگا‘ پاکستان کے محمد انعام چھیاسی کے جی اور محمد بلال نے ستاون کے جی میں حصہ لینا ہے ، پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ارشد ستار کا کہنا ہے کہ پہلوانوں کے پاسپورٹ بھی جمع نہیں کیے جارہے ہےں ۔