• news

بجلی سستی‘ مہنگائی کم ہو گئی‘ اوپن مارکیٹ میں منی لانڈرنگ روکنا سٹیٹ بنک کا دائرہ اختیار نہیں: اشرف وتھرا

واشنگٹن(صباح نیوز+ نیٹ نیوز)گورنر سٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کمرشل بینکس، ایکسچینج کمپنیز کے ذریعے کوئی غلط کام ہو تو سٹیٹ بینک ان کے خلاف کارروائی کرتا ہے۔واشنگٹن میں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا منی لانڈرنگ اوپن مارکیٹ میں ہو تو اس کے خلاف قانون نافذکرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں‘یہ سٹیٹ بنک کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا ملک میں بجلی سستی ہو گئی ،مہنگائی کی شرح بھی کم ترین سطح پر ہے۔ آئندہ سال ترقی کی شرح 5 فی صد سے زیادہ ہو گی۔ اگلے دو سال میں اسے 7 فی صد تک پہنچانا ہے۔انہوں نے کہا ملک میں ترقی کی شرح بھی درمیانے انداز میں بڑھ رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن