عمران میں ہمت ہے تو دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں: دانیال عزیز
اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان میں ہمت ہے تو دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں،عمران خان کا سرشرم سے جھک جانا چاہیے اور ایسے الزامات پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،عدالتوں میں عمران خان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کریں گے۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان میں ہمت ہے تو دس ارب روپے کی پیشکش کرنے والے کا نام بتائیں،عدالتوں میں عمران خان کا ایک ایک جھوٹ ثابت کریں گے،عمران خان سرشرم سے جھک جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایسے الزامات پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے،عمران خان کا 35پنکچرز کا الزام بھی جھوٹ تھا۔