• news

ٹرمپ کے صدر بننے سے انسانی حقوق کی صورتحال خراب ہوئی‘ مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز واقعات بڑھ گئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

واشنگٹن (آئی این پی) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ٹرمپ کے 100 روزہ صدارت کی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد انسانی حقوق کی صورتحال خراب ہوئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطا بق ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا امریکی مسلمانوں سے متعلق نفرت پر مبنی واقعات میں اضافہ ہوا جبکہ وائٹ ہائو س کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات پر کوئی ردعمل نہیں آیا جس کے باعث انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سو سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے یہی نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت پر بیٹھنے کے بعد خواتین عدم تحفظ کا شکار ہوئیں۔ سو روزہ رپورٹ میں کہا گیا امریکی صدر نے مہاجرین کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا۔ مسلم ممالک اور پناہ گزینوں پر پابندی کے غیر انسانی آرڈرز جاری کیے اس کے ساتھ ساتھ امریکہ میں مساجد اور اقلیتوں پر حملوں اور تشدد میں اضافہ ہوا۔ یہ ہی نہیں امریکی صدر نے ماحولیاتی تحفظ کو بھی خطرہ میں ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن