القاعدہ برصغیر نے اسامہ محمود کی ہلاکت کی تصدیق کردی
اسلام آباد(صباح نیوز)القاعدہ برصغیر کے امیر عاصم عمر نے اسامہ محمود کی ہلاکت کی تصدیق کردی ۔اسامہ ابراہیم عرف اسامہ محمود گزشتہ سال ستمبر میں افغانستان کے علاقے زابل میں امریکی فورسز کے چھاپے کے دوران مارا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسامہ کا تعلق اسلام آباد سے تھا، وہ القاعدہ کے میڈیا ونگ السحاب اردو کا انچارج تھا۔القاعدہ برصغیر نے اسامہ محمود کی ہلاکت کی تصدیق 26 اپریل کو ایک بیان میں کی تھی۔