سمندری حدودکی خلاف ورزی پر 29 بھارتی ماہی گیر گرفتار ، 5کشتیاں قبضے میں لے لیں
کراچی(آن لائن) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کارروائی کرتے ہوئے سمندری حدودکی خلاف ورزی پر 29 بھا رتی ماہی گیروں کو گرفتار کر کے 5کشتیاں قبضے میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 29بھارتی ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔