• news

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں 17سے 21گریڈ افسروں کے اثاثوں‘ شہریت کی چیکنگ‘ کمیٹی تشکیل

لاہور (نیوز رپورٹر) وزارت پانی و بجلی کے تمام تقسیم کار کمپنیوں میں 17سے 21گریڈ افسروں کے اثاثے اور غیر ملکی شہریت چیک کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام تقسیم کار کمپنیوں سمیت لیسکو کے بیسیوں ایڈمن‘ انجنیئرنگ اور آپریشن ونگ میں کام کرنے والے افسران کینیڈا سمیت کئی ممالک کی شہریت رکھتے ہیں۔ ایسے افسران ہر سال 3 سے 4 ماہ غیر ملکوں میں چھٹی لے کر وقت گزارتے ہیں جبکہ بعض افسران ایک سال سے 2 برس کی چھٹی لے کر کینیڈا اور دیگر ممالک میں چلے جاتے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کی ہدایت پر قائم کمیٹی اپنی رپورٹ وزارت کو کریگی۔ جس کے بعد یہ رپورٹ نیب‘ ایف آئی اے اور دیگر تحقیقاتی ایجنسیوں کو دیدی جائیگی۔ کمیٹی تمام اثاثہ جات کی چھان بین بھی کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن