• news

کامونکے کا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق‘ فیروز والا کا شہری زخمی‘ لاہور میں ڈاکے

لاہور/فیروزوالا/کامونکے (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے گلشن راوی میں گوہر عباس کے گھر سے 8لاکھ روپے مالیت، بھاٹی گیٹ میں غلام رسول کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت، باغبانپورہ کے علاقہ میں نواز کے گھر سے3لا کھ10ہزار روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، اقبال ٹائون میں زاہد اور اس کی فیملی سے 7لاکھ روپے مالیت، اسلام پورہ میں امجد بٹ اور اس کی فیملی سے5لاکھ روپے مالیت، باغبانپورہ میں مدثر اور اس کی فیملی سے3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، نشترکالونی میں ظہیر کی دکان سے 89ہزار روپے ،ہربنس پورہ میں افضال کی دکان سے 75ہزار روپے اور موبائل فون، داتا دربار میں عزیز سے 52ہزار روپے اور موبائل فون، جوہرٹائون میں ارسلان سے 27ہزار اروپے اور موبائل فون، مغلپورہ میں زوہیب سے 15ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے۔ چوروں نے شاہدرہ میں ایک گھر سے 7لاکھ روپے مالیت جبکہ مصری شاہ میں ایک دکان سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے غالب مارکیٹ میں مسز نعیم، غالب مارکیٹ میں احسان، بادامی باغ میں صدیق، ہیئر میں ریحانہ کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں سے مشتاق، گلشن اقبال میں فرحان، نشترکالونی میں دین محمد، غالب مارکیٹ میں عادل،جوہر ٹائون میں ایاز، ،جنوبی چھائونی میں فرید ،نشتر کالونی میں حسیب، اور مسلم ٹائون میں وقار، اقبال ٹائون سے نذیر کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ جی ٹی روڈ کی آبادی کے قریب ڈاکوؤں نے بنک سے رقم لے کر آنے والے شہری یوسف کو روک کر لوٹ لیا۔ مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا۔ ڈاکو تقریباً 6لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہو گئے بتایا جاتا ہے کہ کالاشاہ کاکو کا رہائشی زمیندار یوسف بنک سے چھ لاکھ روپے نکلوا کر گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسے روک کر لوٹ لیا۔ چوروں نے آصف‘ اشرف اور وحید کی موٹر سائیکلیں جبکہ لیاقت علی کی کار چوری کر لی ہے۔ چوروں نے موبائل سنٹر کی دکان میں گھس کر موبائل فونز دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے۔ دوران ڈکیتی مزاحمت پرڈاکوئوں کی گولی کا نشانہ بننے والا محنت کش نوجوان بارہ روز موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گذشتہ رات دم توڑ گیا، بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوںننگل دوناسنگھ (الٰہ آباد )کا رہائشی مبشر 15 اپریل کوموضع چکیاں خورد میں اپنے دوست تنویرماچھی سے ملنے گیا اور واپسی پر اسکا دوست تنویر موٹرسائیکل پر چھوڑنے آرہاتھا کہ ساڑھے دس بجے کے قریب راستے میں موٹرسائیکل سوار تین مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر تنویر سے7سو روپے چھیننے کے علاوہ مبشر کو جیب سے رقم نکالنے کے دوران پستول نکالنے کاشک پڑنے پر بائیںٹانگ میں گولی مار دی اور فرار ہوگئے ،اگلے روزواہنڈو پولیس نے ڈکیتی کی بجائے لڑائی جھگڑا کاواقعہ قرار دیکر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مضروب مبشر ماچھی کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر گوجرانوالہ ریفر کیا گیااور چار روز بعد علاج معالجہ کی رقم 50ہزار نہ ہونے پراسے گھر بھیج دیا گیا جسے بعدازاں اہل دیہہ نے اپنے اثرورسوخ پر جنرل ہسپتال لاہورداخل کراویا تاہم وہ آپریشن کے بعد بھی جانبر نہ ہوسکا، مقتول مبشر کی دوماہ قبل شادی ہوئی تھی ۔

ای پیپر-دی نیشن