اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا عمل تیز کیا جائے، انتخابی اصلاحات ذیلی کمیٹی
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی نے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ الیکشن ایکٹ2017، آئینی ترمیمی بل اورانتخابی قواعدکے مسودے کی منظوری دیدیتینوں مسودے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے۔ جمعرات کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں کمیٹی کے کنونیر زاہد حامد کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ذیلی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے بعد صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے زاہد حامد نے کہا کہ مماثلت رکھنے والے انتخابی نشان فہرست میں شامل نہ کرنیکی ہدایت کی گئی جیسے کہ شیر اور بلی کا نشان ایک جیسا ہو نہ بلے اور ڈنڈے کا نشان ایک جیسا ہو۔ بیلٹ پیپرز چھپائی کیلئے پرنٹنگ کارپوریشن کی استعداد کار بڑھانے کی سفارش چاہتے ہیں الیکشن ایکٹ2017، آئینی ترمیمی بل، انتخابی قواعدکے مسود ے کی منظوری دیدی ہے تینوں مسودے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دے۔ 637 تجاویز میں سے اہم تجاویزکو مجوزہ قانون میں شامل کیا گیا۔